افغانی دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 ایف سی اہل کار شہید

پشاور: افغان سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ. فائرنگ سے ایف سی کےتین اہلکار شہید ہوگئے، ایف سی کی جانب سےجوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کے اہلکار مہمند ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر شنکرائی کے مقام پر سرحدی چوکی بنانے میں مصروف تھے کہ اس دوران افغان سرحد پار سے دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے تین اہلکار سپاہی لانس نائیک ارشاد حسین، حوالدار منیر خان اور سپاہی حق نواز خان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فرار ہوتے دہشت گردوں کو اپنے مرنے والے ساتھیوں کی لاشیں اور زخمی ہونے والوں کو لےجاتےہوئے دیکھا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں