کامسیٹ ساہیوال کے طلبا نے ڈرون ایمبولینس تیار کر لی

ساہیوال ( بیورورپورٹ) ساہیوال کے دو ذہین طلباء نے ڈرون ایمبولینس تیار کر لی.ہمت مرداں مدد خداجی ہاں پاکستانی طلباء بیرون ملک کئی مرتبہ اپنی صلاحیتوں اور ذہانت کی بدولت ملک کا نام روشن کرتے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ذہین طلباء بیرون ملک اپنا لوہا منواتے ہیں اور یہ ثابت کرتے ہیں کہ پاکستانی طلباء بھی کسی سے کم نہیں ہیں حال ہی میں ساہیوال کے دو ذہین طلباء محمد عمار جو کہ ملتان اوربلال الدین کھوکھر جوکہ سندھ کے رہائشی ہیں اور کومسیٹس یونیورسٹی میں الیکٹریکل انجینرزکے سٹوڈنٹس ہیں نے ایک ڈرون ایمبولینس تیار کی ہے جس کے بارے میں طالبعلموں کا کہنا تھا کہ مک میں کئی ایسے علاقے ہیں جہاں پرحادثات پیش آنے کی صورت میں ایمبولینس بروقت نہیں پہنچ پاتی جس کی وجہ سے اموات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے نوجوان طلباء نے بتایا کہ یہ ڈرون ایمبولینس حادثاتی جگہوں پر بروقت پہنچ کرزخمیوں کی بروقت طبی امداد کرے گی ان کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی اور فلمیں بنانے کے لئے تو بہت سارے ڈرونز بنائے گئے ہیں لیکن ہم نے اپنے اس پروجیکٹ کو میڈیکل کی فیلڈ سے جوڑا ہے اور ڈرون ایمبولینس کے آئیڈیا پر کام کیا ہے ہمیں اس ڈرون ایمبولینس کو بنانے میں 8 ماہ کا وقت لگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں