کوئٹہ: بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے نوحکانی میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ، 5 افراد جاں بحق. تفصیلات کے مطابق نوحکانی میں نامعلوم افراد نے گجر نامی شخص کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گجر کی دو بیویاں اور تین بچے جاں بحق ہوگئے ۔انتظامی ذرائع کے مطابق امدادی کارروائی کے لیے جانے والی ٹیم کی گاڑی راستے میں بارودی سرنگ سے ٹکراگئی ، جس سے ایک شخص جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے ۔وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے مطابق دہشت گردوں نے ’’را‘‘ سے پیسے لے کر بے گناہوں کا خون بہایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں