ساہیوال: جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن

ساہیوال( بیورورپورٹ) جرائم پیشہ افرادکے خلاف پولیس کے چھاپے‘2630گرام چرس اور 2پسٹل و ریوالور برآمد ‘4ملزمان گرفتار۔ پولیس نے جرائم پیشہ افرادکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کربلاروڈ پر دو مختلف مقامات پر چھاپے مار کر منشیا ت فروش شکیل سے 1310گرام چرس ‘ارسلان سے1320گرام چرس اور دارے والا کھوکھا کے قریب بلال سے ریوالور 32بور معہ گولیا ں اور 102/6A-Rمیں عمر دراز سے پسٹل30بور معہ گولیاں برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں