یوم قائد کے سلسلہ میں ملی نغموں اور تقاریر کے مقابلے

ساہیوال (بیورورپو رٹ )یوم قائد اعظم کی تقریبات کے سلسلے میں گورنمنٹ کالج میں طلبا اور گرلز کالج میں طالبات کے درمیان ملی نغموں اور تقریروں کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں ضلعی پروگراموں سے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ساہیوال بلال اشرف باجوہ تھے جبکہ تقریبات میں اساتذہ اور طلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔گرلز کالج میں ہونے والے طالبات کے اردو تقریری مقابلوں میں اقصی امتیاز نے پہلی ‘طیبہ افضال نے دوسری اور سحر نسیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔اسی طرح طالبات کے انگلش تقریری مقابلوں میں شمائلہ ظہور نے پہلی ‘کنزی ناصر نے دوسری اور خدیجہ نیاز نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ملی نغموں کے پروگرام میں بذرقہ امام نے پہلی ‘فاطمہ شیر نے دوسری اور صالحہ تحریم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔بوائز کالج میں ہونے والے اردو تقریری مقابلے میں ساجد علی نے پہلی ‘حبیب اللہ نے دوسری اور مزمل نصیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ انگلش تقریری مقابلوں میں حافظ محمد قادر نے پہلی ،جنید شاہین نے دوسری اور حذیفہ انور نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ملی نغموں کے مقابلوں میں محمد فرقان اور زنیر احمد نے پہلی ‘جسحان عباس اور محمد عثمان نے دوسری اور ساحل خان نے تیسری پوزیش حاصل کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں