ترقی کے لیےقائد اعظم کے فرمودات پر عمل ناگزیر ہے: کمشنر ساہیوال

ساہیوال (بیورورپو رٹ )کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور پر امن معاشرے کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ قائد کے فرمودات پر صدق دل سے عمل کیا جائے اور معاشرے کے طبقات کو ان کے جائز حقوق دیئے جائیں گے جن میں مذہبی آزادی ‘ترقی کے یکساں مواقع اور قانون کی حکمرانی سب سے اہم ہے ۔وہ یہاں نجی کالج میں یوم قائد اعظم کی تقریبات کے سلسلے میں ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے جس میں پروفیسر آصف تنویر‘ پرنسپل مسز سمیعہ خالد‘ڈائریکٹر انفارمیشن محمد عقیل اشفاق ‘ڈائریکٹر آرٹس کونسل سید ریاض ہمدانی اور پروفیسر عمران جعفر نے بھی شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے ہمیشہ قانون کے دائرے میں رہ کر پاکستان کی جدوجہد کی اور یہی تعلیم پاکستانیوں کو دی تا کہ معاشرے انتشار کا شکار نہ ہو۔انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ ملک کی ترقی پر اپنا بھر پور کردار اد کریں اور تعلیم کے حصول کے بعد اپنے علم اور ہنر کو معاشرے کی بہتری اور اسے تعلیم یافتہ بنانے کیلئے استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ ترقی کے یکساں مواقع فراہم کئے بغیر مذہبی لسانی اور علاقائی تعصبات کو ختم نہیں کیا جا سکتا جس کیلئے ضروری ہے کہ ہم فرمودات قائد اعظم نے اپنے قول و فعل سے ثابت کیا کہ وہ اپنے موقف پر ڈٹے رہے جس سے پاکستان کی منزل آسان ہو ئی ۔اس سے پہلے جناح ہال میں ایرڈ یونیورسٹی کیمپس کے زیر اہتمام قائد کے پورٹریٹ کی نقاب کشائی کی گئی جس میں کمشنر علی بہادر قاضی کے علاوہ کیمپس کے ڈائریکٹر چوہدری ساجد ‘ڈائریکٹر آرٹس کونسل سید ریاض ہمدانی اور ملک قاسم ندیم نے شرکت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں