تعلیم معاشرتی ترقی کاسب سے بڑا ذریعہ ہے: اسد خان بلوچ

ساہیوال ( بیورورپو رٹ )میئر ساہیوال سردار اسد علی خان بلوچ نے کہا ہے کہ تعلیم ہی وہ واحد راستہ ہے جسے اپنا کر ہم معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں ۔حکومت پنجاب فروغ تعلیم کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے جس کی وجہ سے سکولو ں میں تعلیم کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔یہ بات انہوں نے گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول میں تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ڈپٹی میئر ساجد نعیم ہیپی‘سی ای او ایجوکیشن رائو عتیق احمد ‘پرنسپل سکول شاہد ارشاد رامے اور سابق پرنسپل چوہدری عبدالحق کے علاوہ اساتذہ‘والدین اور بچوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔سی ای او ایجوکیشن رائو عتیق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں تا کہ طالبعلموں کو تعلیم حاصل کرنے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔پرنسپل ادارہ ہذا شاہد ارشاد رامے نے سکول کی کامیابیاں بیان کیں جس مہمانوں نے خوب سراہا ۔تقریب کے آخر میں تعلیم اور کھیلوں میں اچھی کارکردگی دکھانے والوں کے ساتھ ساتھ ادارہ ہذا کو مثالی بنانے والے اساتذہ اور درجہ چہارم کے ملازمین میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں