ساہیوال میں ہاکی کے فروغ کے لیے فنڈز کا مطالبہ

ساہیوال ( بیورورپورٹ ) قومی کھیل ہاکی کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیاجائے اور دیگر کھیلوں کی طرح ہاکی کے لئے بھی ہرسطح پر فنڈز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہاکی گراؤنڈ زمیں آسٹرو ٹرف اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ نوجوان نسل میں ہاکی متعارف اور ہاکی میں کھویا ہوا مقام حاصل کیاجاسکے۔ ان خیالات کاا ظہار اولمپئن قمر ضیاء ‘ مختلف کلبوں کے عہدیداران محمدہارون بٹ ‘انوارالحق ‘رائو خالد ‘ملک علی شیر نعیم اور دیگر نے کیا۔ انہوںنے کہاکہ ضلع ساہیوال کو سپورٹس کے لئے ملنے والے ترقیاتی فنڈز میں ہاکی کو بری طرح نظر انداز کیاگیاہے جس کا واضح ثبوت قائداعظم کرکٹ سٹیڈیم کے باہر اب کروڑوں روپے کے فنڈز جمخانہ کرکٹ گرائونڈز کے مختص کئے گئے ہیں جس سے ساہیوال میں ہاکی کے شائقین میں مایوسی پھیل رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ لاہور سے بہاولپور کے درمیان ضلع ساہیوال ہاکی میں اپنا ایک مقام رکھتاہے جس نے بے شمار اولمپئن اور انٹرنیشنل ہاکی پلیئر پیدا کئے اس لئے ضروری ہے کہ ساہیوال میں گراس روٹ لیول پر جدید ہاکی کے فروغ کے لئے آسٹروٹرف بچھائی جائے۔ انہوںنے سپورٹس حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طورپر اس کے لئے فنڈز مختص کئے جائیں تاکہ جدید ہاکی کو فروغ مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں