ساہیوال ( بیورورپورٹ ) نامعلوم ونامزد ملزمان موبائل فون ‘نقدی ‘طلائی زیورات ‘پرائز بانڈز چراکرلے گئے۔ چوری کی واردات یاد گار کے قریب بیکری پر ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے طارق محمود کی گاڑی سے موبائل مالیتی 80ہزارروپے ‘گلشن نور ہائوسنگ سکیم میں طاہر ہ وغیرہ 2ملزمان نے صفدر کے گھر سے نقدی ‘طلائی زیورات و پرائز بانڈز مالیتی10 لاکھ 35 ہزار روپے اور اولڈ سول لائن میں زینب وغیرہ3ملزمان نے اعتزاز احمد کے گھر سے طلائی زیورات ونقدی وغیرہ مالیتی44لاکھ 18ہزارروپے چرالئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔
