اوکاڑہ کینٹ تھانے کا اے ایس آئی رشوت لیتے گرفتار

ساہیوال ( بیورورپورٹ )انٹی کرپشن پولیس کا سول جج کی نگرانی میں تھانہ کینٹ پر چھاپہ‘ 10ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں اے ایس آئی گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ اوکاڑہ کے اے ایس آئی محمد رفیق نے اغواء کے ملزم کو گرفتارکیا تو اسے بے گناہ کرنے کے لئے 30ہزارروپے رشوت وصول کی اوررشو ت لینے کے باوجود اسے جوڈیشل کردیا جس کے بعد مذکورہ افسرنے ضمانت کے سلسلہ میں10ہزارروپے رشوت مانگ لی جس پر ملزم کے بھائی علی رضا نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن امتیاز ملک کو اطلاع کردی جس کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن ساہیوال کاشف رفیق سندھو نے سول جج اوکاڑہ محمد سرور کی نگرانی میں چھاپہ مار کر مذکورہ اے ایس آئی کو 10ہزارروپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے نشان زدہ نوٹ برآمد کرلئے۔ پولیس تھانہ انٹی کرپشن نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں