پاک پتن چوک میں موبائل فون شاپ سے 4 لاکھ روپے چوری

ساہیوال( ایس این این) نامعلوم چوروں نے پاک پتن چوک میں واقع موبائل فون شاپ میں نقب لگا کر 4 لاکھ روپے لوٹ لیے. تفصیلات کے مطابق پاک پتن چوک میں واقع شعیب نعیم کی ایزی پیسہ اور موبائل شاپ سے گزشتہ شب نامعلوم چور نقب لگا کریوٹیلٹی بلز اور ایزی پیسہ کی مبینہ رقم 4 لاکھ روپے لے گئے. دکان میں‌توڑ پھوڑ کی اور نئے و پرانے موبائل فون بھی چرا لیے . ٹیلی کام ریٹلر ایسوسی ایشن ساہیوال کے عہدے داروں نے چوری کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ چوروں کو گرفتار کر کے شعیب نعیم کی رقم واپس دلائی جائے اس ضمن میں ایسوسی ایشن کے صدر چودھری محمد آصف رفیع کی قیادت میں ایک وفد نے تھانہ غلہ منڈی کے ایس ایچ او سے ملاقات کی اور چوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا. ٹیلی کام ریٹلر ایسوسی ایشن نے متاثر دکان دار کو بھرپور حمایت کا یقین دلا یا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں