ساہیوال (بیورورپورٹ)رشتہ کی رنجش پر بہنوئی نے اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر فائرنگ کرکے سالی کو قتل کردیا ‘ملزمان فرار ۔بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں 104/9-Lکی رہائشی خاتون فوزیہ بی بی کا 4سال قبل حسن سے نکاح ہوا۔ابھی رخصتی نہ ہوئی تھی اور فوزیہ اب حسن کے گھرمیں رہ رہی تھی جس کا اس کے بہنوئی ملنگی کو سخت رنج تھا ۔فوزیہ بی بی گھرمیں اکیلی تھی کہ ملنگی نے اپنے ایک ساتھی محمدعلی کے ہمراہ فائرنگ کرکے قتل کردیا اورموٹرسائیکل پر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی ہے ۔پولیس مزید تفتیش میں مصروف ہے ۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments