کمشنر ساہیوال کا ڈی ایچ کیو کا اچانک دورہ

ساہیوال (ایس این این )کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ ،عوامی شکایات پر ہسپتال کی صفائی ،سکیورٹی اور ادویات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا -ہسپتال کی سکیورٹی پر عد م اطمینان کا اظہا ر -تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کاجائزہ لیا -اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر اعجاز حیدر خان ،ڈی ایم ایس ڈاکٹر زبیر اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حبیب جیلانی وینس بھی ان کے ہمراہ تھے -انہو ںنے ہسپتال کے انٹری گیٹ پر سکیورٹی کے ناقص انتظامات اور گیٹ کے ساتھ ہی کیٹین کی موجودگی پر ناراضگی کا اظہار کیا اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ وارڈز میں سکیورٹی گارڈز تعینات کرنے کی بجائے گیٹ پر لگائے جائیں تا کہ آنے والی گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کی جا سکے -انہوں نے گیٹ کے ساتھ کیٹین کو سکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے اسے فوری شفٹ کرنے کی ہدایت کی -کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ ،میڈیکل وارڈ 2،ایکس رے وارڈ ،فیزیو تھراپی وارڈ اور شعبہ بیرونی مریضاں کا دورہ کیا اور وہاں زیر علاج مریضوں سے صحت کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا -انہوں نے مریضوں نے ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کے رویے کے بارے میں بھی سوالات کئے -انہوں نے وارڈ ز میں صفائی کی صورتحال پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا اور مزید بہتر اقدامات کرنے کی ہدایت کی -ایم ایس ڈاکٹر اعجاز حیدر خان نے بتایا کہ مختلف ادویات کی دستیابی کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس سے تمام میڈیکل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے –

اپنا تبصرہ بھیجیں