تحریک انصاف نے طاہر القادری کی احتجاجی کال کی حمایت کر دی

لاہور: تحریک انصاف نےعوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کی احتجاجی کال کی حمایت کردی ۔پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کے مطابق پی ٹی آئی مکمل طور پر طاہرالقادری کے ساتھ ہے ،طاہر القادری جو بھی فیصلہ کریں گے ہم ان کا ساتھ دیں گے ۔ان کا مزید کہناتھاکہ طاہر القادری کی ڈیڈ لائن کو مکمل سپورٹ کریں گے ، نواز شریف کے خلاف جاری مقدمات آخری مرحلے میں پہنچ گئے ہیں ۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ میں حیران ہوں نوازشریف سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کررہے ہیں۔پی ٹی آئی ترجمان کا کہناتھاکہ عدالتی فیصلے پر ان کےماہرانہ تبصرے کی کوئی اہمیت نہیں ،اگرنہاری پائے پر نوازشریف کی رائے لی جائے تو مان بھی لیں ۔ان کا مزید کہناتھاکہ ہم چاہتے ہیں نوازشریف عدلیہ کے خلاف تحریک کی تاریخ کابھی اعلان کردیں ،جس دن نوازشریف عدلیہ کے خلاف نکلیں گے اسی دن ہم عدلیہ کی حمایت میں نکلیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں