ساہیوال: تجاوزات کے خلاف آپریشن، دکانداروں‌کو جرمانے

ساہیوال( بیورورپورٹ)میونسپل کارپوریشن کی تجاوزات کے خلاف مہم ‘مختلف بازاروں کے دوکانداروںکو ایک لاکھ 40ہزارروپے نقد جرمانے‘ تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے میئر اسد علی خاں بلوچ کی ہدایت پرتجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے میونسپل آفیسر ریگولیشن ملک منشاء ‘ انچارج انکروچمنٹ چوہدری غلام نبی اور انفورسمنٹ انسپکٹر راجہ عثمان نے ہائی سٹریٹ ‘عارفوالہ روڈ ‘فرنیچربازار‘ پاکپتن بازار‘ صدر بازاراور بیرون سوڑی گلی کے مختلف دوکانداروںکو ایک لاکھ40ہزارروپے جرمانے نقد وصول کئے اور دوکانداروںکو اپنی دوکانوں میں محدود رہنے کی ہدایت کی۔ کارپوریشن افسران نے بتایاہے کہ گلستان روڈ اور چرچ روڈ کا ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے صبح9بجے سے پہلے ہی پھڑی والوں کو اٹھادیاجاتاہے اور عملہ صفائی سے فوری صفائی کروائی جاتی ہے۔ انہوںنے مزید کہاکہ مختلف بازاروں میں لگائی جانے والی لائنوں پر عملدرآمد شروع کروادیاہے تاکہ بازاروں میں ٹریفک رواں دواں رہے۔ انہوںنے دوکانداروںکو اپیل کی کہ وہ اپنی دوکانوںکے باہر تجاوزات قائم نہ کریں اور اپنا سامان اپنی دوکان کی حدود میں محدود رکھیں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میںلائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں