ساہیوال( بیورورپورٹ) دوران چیکنگ فوڈ اتھارٹی کے افسر کے ساتھ مزاحمت کرنے اور توڑ پھوڑ کے الزامات میں بیکری کے 10/12ملازمین کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فوڈ اتھارٹی پنجاب ساہیوال کے انسپکٹر محمد عدنان حیدر دیگر عملہ کے ہمراہ ڈیسنٹ بیکری میں چیکنگ کے لئے آیا تو بیکری ملازمین رسول بخش وغیرہ 10/12ملازمین نے کارسرکار میں مزاحمت کی اور توڑ پھوڑ کرتے ہوئے اسے حراساںکیا۔ پولیس تھانہ فتح شیر نے مذکورہ انسپکٹر کی رپورٹ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی2011ترمیمی 2016 ودیگرمختلف دفعات کے تحت رسول بخش وغیرہ10/12ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
