ساہیوال میں ’’سکول لیڈر شپ ورک شاپ‘‘ کا انعقاد

ساہیوال( بیورورپورٹ) سکول لیڈر شپ ڈویلپمنٹ پروگرام برٹش کونسل کے تعاون سے مڈل سکول ٹیچرز کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ جاری ہے جس کامقصد اساتذہ میں سکول لیڈر شپ کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرناہے۔ ان خیالات کا اظہار قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پنجاب ساہیوال کے پرنسپل سہیل بختیار نے ایک ملاقات میں بتائی۔ انہوں نے کہاکہ گورنمنٹ پنجاب نے مڈل سکول کے اساتذہ کیلئے ہفتہ اور اتوار کو ’’سکول لیڈر شپ ‘‘ کے نام سے تربیتی ورکشاپ شرو ع کررکھی ہے اور اساتذہ کوماسٹرٹرینر شمیم اختر سیال تربیت دے رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اساتذہ کی جدید تربیت سے ان کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا اور وہ بچوں کی تربیت احسن طریقہ سے کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں