لاہور: وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نوازشریف شیر کی طرح بہادر اور عمران خان گیدڑ کی طرح بزدل ہیں،عمران خان دوسروں کو ہمیشہ گالیاں دیتے آئے ہیں. دوسروں کو گالیاں دینتے دیتے وہ خودگالی کی علامت بن چکے ہیں ۔عمران خان کے اوکاڑہ میں خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میاں صاحب نے شدید خطرات کے باوجود عدلیہ کی بحالی کی تحریک کی قیادت کی ۔انھوں نے کہا کہ عدلیہ کے قانون کے منافی فیصلوں پر تنقید ہوگی ،تحریک چلانے کے قابل تو عمران خان نہیں ۔
وفاقی وزیر ریلوے نےیہ بھی کہا کہ عمران نے جہانگیرترین کا کھایا اور اسے ہی قربانی کا بکرابنادیا،پی ٹی آئی چیئرمین شعبدہ بازی،گمراہ کن پروپیگنڈاپر بےشرمی کی حد تک یقین رکھتےہیں۔ان کا مزید کہناتھاکہ عدلیہ کا بے حد احترام کرتے ہیں لیکن قانون کے منافی فیصلوں پر تنقید ہوگی اور عمران خان جھوٹ بولیں گے اور بلاجواز الزامات لگائیں گے تو جواب دیا جائےگا ۔
