ساہیوال: فرید ٹاؤن اور پاک ایونیو میں ڈاکے

ساہیوال(بیورورپورٹ)4نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر 10لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات چھین کرفرار‘تفصیلات کے مطابق پاک ایونیو کالونی کا رہائشی ظفر اقبال اپنے گھرمیں موجو د تھا کہ شام6بجے 4نامعلوم ملزمان گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بناکر کمرہ میںبند کردیا اور گھر سے نقدی اور طلائی زیورات کل مالیتی 9لاکھ75ہزارروپے لوٹ کرفرارہوگئے۔ پولیس تھانہ فرید ٹائون نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں