جہانگیر ترین کا استعفیٰ، پارٹی کا استعفیٰ منظور کرنے سےانکار

اسلام آباد: سپریم کورٹ سے نااہلی پی ٹی آئی رہنماجہانگیر ترین نے اپنے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے پر سرتسلیم خم کرتا ہوں، اخلاقی طور پر میرا پارٹی عہدہ رکھنا مناسب نہیں، امید کرتا ہوں عمران خان میرا استعفا قبول کرلیں گے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ انہوں نے عمران خان سمیت سخت احتساب کا سامنا کیا اور دونوں سرخرو ہوئے، نااہلی تکنیکی بنیادوں پر ہوئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اپنی سیاسی زندگی اور تحریک انصاف پر فخر ہے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ عمران خان کی قیادت اور دوستی اثاثہ ہے جو مرتے دم تک برقرار رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ مل کر تحریک انصاف کوسب سے بڑی سیاسی قوت بنایا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے استعفیٰ منظور کرنے کی بجائے اسے سپریم کورٹ میں فیصلے پر اپیل کے بعد تک موخر کر دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں