ساہیوال: طلائی زیورات اور موٹر سائیکل چوری

ساہیوال( بیورورپورٹ) مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نقدی‘ طلائی زیورات ‘موٹرسائیکل وغیرہ لے اڑے۔ پہلی واردات غوثیہ کالونی میں ہو ئی یہاں نامعلوم ملزمان نے عبدالرئوف کے گھرکے تالے توڑ کر گھر سے نقدی وطلائی زیورات 11لاکھ21ہزارروپے چرالئے۔ دیگر وارداتوں فرنیچر بازار میں 2نامعلوم ملزمان نے محمد فہیم کی موٹرسائیکل نمبری535/SLN مالیتی 1لاکھ5ہزارروپے گھرکے باہر سے اور184/9-Lعنصر عزیز کے ڈیرہ کو نامعلوم ملزمان نے نقب لگا کر 4تولے طلائی زیورات ونقدی کل مالیتی2لاکھ36ہزارروپے چرالیا ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں