چیچہ وطنی: رشوت لینے کے الزام میں ایس ایچ اوکے خلاف مقدمہ

ساہیوال( بیورورپورٹ) گھوڑی پال مربع کے قبضہ کے لئے اڑھائی لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں ایس ایچ اوسمیت 3افسران کے خلاف تھانہ انٹی کرپشن میں مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 89/12-L چیچہ وطنی کے رہائشی امتیازاحمد کا گھوڑی پال مربع کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی کے پاس کیس چل رہاتھا جس کاامتیاز احمد کے حق میں فیصلہ ہوگیااور قبضہ لینے کے لئے ایس ایچ اوتھانہ اوکانوالہ سب انسپکٹر محمدزمان جوئیہ کودرخواست دی اورقبضہ لینے کیلئے محمدزمان جوئیہ سب انسپکٹراور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز عاشق جٹ اور شہزاداکبر کو اڑھائی لاکھ روپے رشوت وصول کی لیکن نہ تو قبضہ دلایااور نہ ہی رقم واپس کی۔ پولیس تھانہ انٹی کرپشن ساہیوال نے بعدازانکوائری تینوں افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں