یوم قائد کے سلسلہ میں نمائشی کرکٹ میچ کا انعقاد

ساہیوال (ایس این این )سیکرٹری سپورٹس کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں بسلسلہ یوم پیدائش قائد اعظم ڈسٹرکٹ ساہیوال اور ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ایک نمائشی میچ کھیلا گیاجس میں ڈسٹرکٹ ساہیوال کی ٹیم نے اول پوزیشن حاصل کی ۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر اکبر مراد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر چوہدری نثارالحق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، نعمان منصور ، اظہار احمد صدیقی کے علاوہ کھلاڑیوں اور تماشایوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں