ساہیوال: یوم شہدائے پشاور کی یاد میں تقریب کا انعقاد

ساہیوال (ایس این این) پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری راؤ نذر فرید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور میں معصوم بچوں نے عظیم قربانی دے کر قوم کو دہشت گردوں کے خلاف متحد کر دیااور دنیا کو باور کرایاکہ مسلمان دہشت گرد نہیں بلکہ خود دہشت گردی کا شکار ہیں۔ پشاور کے طلباء کی شہادت اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریںاور ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو متحد ہوکر ناکام بنائیں۔ وہ یہاں ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام جناح ہال میں یوم شہادت پشاور کی یاد میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں شہر کے سرکاری اور نجی سکولوں نے شرکت کی تقریب میں ریذیڈنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض ہمدانی اور میزان سکول کی پرنسپل مس صباء کے علاوہ اساتذہ والدین اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے جس میں شہدائے پشاور کے بچوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔رائو نذر فرید نے کہا کہ رحمتہ العالمین کے نام لیوا دہشت گرد نہیں ہو سکتے ۔ جنہوں نے سختی سے عورتوں ، بچوں اور بوڑھوں کو قتل کرنے سے منع کیا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میںڈکٹیٹروں کے دور میں انتہا پسندی اور تشدد میں اضافہ ہوا جبکہ جب جب جمہوری حکوتیں آئیں ملک سے فرقہ بندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے اقدامات اٹھائے گئے جس کے لئے قوم کو سوچنا چاہیے ۔ انہوں نے بچوں کی شاندار پرفارمنس پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔ ٹیبلو کے مقابلوں میں گورنمنٹ پائلٹ سکول نے پہلی الائیڈ سکول گلشن فرید جی ٹی روڈ نے دوسری اور کنٹری سکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں