عمران خان کی ترین کو پارٹی عہدہ پر کام جاری رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد (ایس این این )سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست منظور کرتے ہوئے جہانگیر ترین کو نااہل قرار دے دیاہے تاہم عمران خان کو اہل قرار دیاہے ،فیصلے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے جہانگیر ترین کو بطور سیکریٹری جنرل کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل کیے جانے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جہانگیر ترین کو پارٹی میں بطور سیکریٹری جنرل کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے جس کی تصدیق فواد چوہدری نے بھی اپنی میڈیا سے گفتگو میں کر دی ہے ۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جب مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیا تھا تو عمران خان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ نااہلی کے بعد ن لیگ نوازشریف سے علیحدگی اختیار کر لے لیکن اب عمران خان نے جہانگیر ترین کیلئے دوسرا پیمانہ اپنا لیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں