مجھے کیوں نکالا والے کو خدا نے نکالا: آصف زرداری

سابق صدر آصف زرداری نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام لئے بغیر کہا کہ ہر چیز کی ایک انتہا ہے اور آپ عروج کی انتہا پر تھے اور اب بھی پوچھتے پھررہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا ۔ملتان میں جلسے عام سے خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ فرعونیت سے آگے کوئی جگہ نہیں تھی آپ کو اللہ نے نکالا،مجھے کوئی خوش نہیں ہے، صرف آپ کے چار پانچ دوست خوش ہیں۔
ان کا مزید کہناتھاکہ نواز شریف کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے وہ اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر نہیں ہیں،انہوں نے چین سے قرض لیا ہے معلوم نہیں کیسے ادا کریں گے ؟سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ قرض تو قرض ہوتا ہے،چاہے بھائی کیوں نہ ہو، اپنا پیسا تومانگےگا،کسی کے پاس بھی کل کاکوئی منشور نہیں،ہمیں قرض اتارنے کا طریقہ آتا ہے۔ان کا کہناتھاکہ ہم نے عوام کی طاقت سے مشرف کو بال کی طرح نکالا تاکہ ملک کو کچھ نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں