جہانگیر ترین کو ڈی سیٹ کر نے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اور این اے 154 لودھراں سے رکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ کے حکم پر ڈی سیٹ کیا ہے ۔سپریم کورٹ کے حنیف عباسی کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے جہانگیر ترین کو نااہل قرا ردیا اور الیکشن کمیشن کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا ۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے بعد این اے 154 لودھراں کی نشست خالی ہوگئی ہے ، اس پر ضمنی الیکشن کا فیصلہ جلد کئے جانے کا امکان ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں