ڈکیتی کی نیت سے چھپے 3 ملزم گرفتار

ساہیوال (بیورورپورٹ)ڈکیتی کی نیت سے چھپے بیٹھے 3ملزمان گرفتار‘3فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 88/9-Lمیں محمدعباس وغیرہ 6ملزمان ڈکیتی کی نیت سے چھپے بیٹھے تھے کہ اس دوران پولیس کو اطلاع مل گئی اور پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزمان کو گھیرے میں لیتے ہوئے وسیم حید ر اور محمدعباس وغیرہ 3ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2پسٹل 30بور برآمد کرلئے جبکہ تین ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں