ساہیوال میں ڈکیتی و چوری کی وارداتیں

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملزمان موبائل فون ‘ موٹرسائیکلیں ‘ٹیبل کرسیاں وغیرہ لے اڑے ‘مقدمات درج ۔ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں 76/5-Lمیں ہوئی یہاں افضل اپنی موٹرسائیکل نمبری 776 /SLL پر رات کے وقت گھر کو واپس جارہا تھا کہ راستے میں ناصر وغیرہ 3ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کر موبائل فون اور موٹرسائیکل مالیتی 42ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔چوری کی وارداتوں 133/9-Lمیں اسد وغیرہ 2ملزمان نے حمزہ جاوید کے دفتر سے ٹیبل کرسیاں اور صوفے وغیرہ مالیتی 5لاکھ روپے اور چوک پاکپتن میں نامعلوم ملزمان نے فرحان وحید کے گھر کے باہر اس کی موٹرسائیکل نمبری4231/LELمالیتی 10ہزار روپے چرالی ۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں