ہر 10میں سے 9کچھوے پلاسٹک کی وجہ سے مر تے ہیں

لندن: برطانوی ماہرین کا کہناہے کہ سمندر میں ہر 10میں سے 9کچھوے پلاسٹک کی وجہ سے مر تے ہیں۔ ماہرین کے مطابق پلاسٹک کچھوؤں کے لیے جہازوں سے بہنے والے تیل سے زیادہ خطرناک ہے۔ اسکی وجہ سے انکے انڈے دینے کی صلاحیت ختم ہورہی ہے۔ ایک تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ پلاسٹک ان کچھوؤں کے گلے میں پھنس جاتا ہے جسکی وجہ سے بعض اوقات یہ مرجاتے ہیں یا زخمی ہوجاتے ہیں اور بیشتر کچھوؤں کے بازو بھی الگ ہوچکے ہیں۔ سمندر میں ماہی گیری کے ٹوٹے جالوں ، پلاسٹک او رنائیلون کے جالوں، اسکے علاوہ مشروبات کے ڈبوں ، غباروں او رپتنگوں کی ڈور سے بھی خطرات پیدا ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں