کرسمس کے موقع پر ساہیوال میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

ساہیوال ( بیورورپورٹ)ملکی حالات کے پیش نظر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیاہے ضلع بھرمیں کرسمس کی آمد سے قبل کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نبرد آزما اور دہشتگردوں کو اپنے مذموم مقاصد میں ناکام بنانے کیلئے پولیس فورس کو الرٹ کردیا ہے ۔ تمام مسیحی برادری ہمارے بھائیوں کی طرح ہیں ہرممکن کوشش کرکے انہیں بھرپور تحفظ فراہم کیاجائیگا امن کی بحالی میں مسیحی برادری کا تعاون قابل ستائش ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر عاطف اکرام نے ایک ملاقات میں کیا ۔انہوںنے کہا کہ کرسمس ڈے کے حوالے سے گرجا گھروں اورمسیحی برادری کی تمام کالونیوں کو خصوصی سکیورٹی فراہم کی جائیگی اور تمام گرجاگھروں کی سویپنگ کی جائیگی ۔انہوں نے کہاکہ پولیس افسران واہلکاران کی دوران ڈیوٹی لاپرواہی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی سستی کے مرتکب پولیس افسران کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ انہوںنے کہاکہ وارداتوں کی روک تھام کیلئے گشت کے نظام کو مزید بہتربنایاہے ۔انہوںنے تھانوں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ تھانوں میں آنیوالے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اورانکی داد رسی کریں جبکہ میرٹ کو ہرصورت یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں