مسلم ممالک اختلافات ختم کر کے متحد ہو جائیں

ساہیوال( بیورو رپورٹ) جامعہ فریدیہ ساہیوال کے بانی و شیخ الحدیث علامہ ابوالنصر منظور احمد شاہ نے کہاہے کہ بیت المقدس سے متعلق امریکی اقدام انتہا پسندی اور دہشتگردی کی بدترین مثال ہے اب وقت آگیا ہے کہ تمام مسلم ممالک آپس کے اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں تاکہ یہود کی سازشوں کا مقابلہ کر سکیں ۔ وہ گزشتہ روز رحمے شاہ فیصل آباد میں ہونے والے ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوںنے کہاکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو اسلام کی سربلندی کیلئے ایک ہونا ہو گا اس وقت عالم اسلام کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خاموشی یہودیت کی کھلی حمایت ہے جو ظلم و زیادتی اور دہشتگردی کی حمایت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔او آئی سی کے اجلاس میں مسلم حکمرانوں کے بیانات قابل ستائش ہے مگر ان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اقوام متحدہ پر مزید دبائو کی ضرورت ہے مگر افسوس کہ اس وقت اقوام متحدہ بھی مردہ گھوڑا بنا ہوا ہے جو مسلمانوں پر ہونے والے ہر ظلم پر نہ جانے کیوں خاموش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وقت نے ثابت کردیا ہے کہ اسلام امن کا داعی ہے اور دنیا میں بدامنی اور دہشتگردی کا آغاز ہمیشہ سے امریکہ اور اسرائیل نے کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں