کم عمرڈرائیورز کے خلاف جاری مہم میں 8ملزمان گرفتار

ساہیوال ( بیورورپورٹ)کم عمر اور تیز رفتار ڈرائیوروں کے خلاف جاری مہم میں 8ملزمان کے خلاف مقدمات درج ‘کم عمر ڈرائیوروں سمیت 8ڈرائیورز گرفتار ۔پولیس کی طرف سے کم عمرڈرائیوروں کے خلاف جاری مہم کے دوران اذان ہائٹس کے قریب رفاقت کے ایماء پر آصف کو کم عمری میں موٹرسائیکل رکشہ چلانے پر آصف اور رفاقت ‘99/6R کے قریب کم عمر موٹرسائیکل سوار محمدعاشق کو گرفتارکرلیا جبکہ پولیس نے تیز رفتار ڈرائیونگ کرنے والے ٹرک ڈرائیورعبدالرحمن کو 58/GD کے قریب ‘موضع چوکھنڈی میں ٹرالر ڈرائیور بنیامین ‘ 103/7Rمیں مزدا ڈرائیور شہزاد اور 94/6R کے قریب ڈالہ ڈرائیور محمدنعمان کو گرفتارکرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں