ساہیوال: منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن

ساہیوال ( ایس این این )منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کاکریک ڈاؤن 3 کلو چرس ‘38لیٹرشراب برآمد ‘منشیات فروش کو چھڑانے کیلئے 7ملزمان کی پولیس کیساتھ مزاحمت ‘ 3 منشیات فروش گرفتار ۔پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران غلہ منڈی پولیس نے عارفوالا روڈ پر چھاپہ مار کر منشیات فروش یاسین کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 1740 گرام چرس برآمد کرکے گرفتارکرلیا تو اسکے 6ساتھیوں نے مزاحمت کرکے اسے چھڑانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے منشیات فروش کو نہ چھوڑا ۔پولیس نے 135/9-Lکے قریب چھاپہ مار کر محمدمجاہد سے 1380گرام چرس اور پل مستان کے قریب یاسین سے 38لیٹرشراب برآمد کرکے گرفتارکرلیا ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں