5 لاکھ کی لاگت سے تیار ہونے والے بیت الخلا غیر فعال

ساہیوال ( بیورورپورٹ) چرچ روڈ پر تعمیر کردہ بیت الخلاء 6سال بعد بھی چالو نہ ہوسکے‘بیت الخلاء تعمیر کرکے تخمینہ کا بورڈ آویزاں کردیاگیا‘ڈپٹی کمشنر وکمشنر سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ترقیاتی پروگرام کے تحت پرتاب باغ چرچ روڈ پر 5لاکھ 64ہزار روپے کی لاگت سے2011 میں دو عددبیت الخلاء تعمیرکرکے تخمینہ اور تاریخ منصوبہ کا بورڈ آویزاں کردیاگیا۔ 6سال گزرنے کے باوجود ابھی تک بیت الخلاء چالو نہ ہونا متعلقہ حکام کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ شہریوں نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے تعمیر کردہ منصوبہ کو پس پشت ڈالنا متعلقہ حکام کی نااہلی کاواضح ثبوت ہے۔ انہوںنے ڈپٹی کمشنر اور کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ پروگرام کی تکمیل کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے اور بیت الخلاء کو جلد از جلد چالو کرایاجائے تاکہ شہری منصوبے سے مستفید ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں