سرکاری سکول میں ٹینٹ لگا کر بچوں کو پڑھانے کا نوٹس

ساہیوال(ایس این این )کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے ایک سرکاری سکول کے بچوں کو ٹینٹ لگا کر پڑھانے کا سخت نوٹس لیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر کمرے کرائے پر لے کر سکول وہاں شفٹ کیا جائے تاکہ بچوں کو سردی سے بچایا جا سکے اپنے دفتر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے جائزہ اجلاس میں انہوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول 118/12-L تحصیل چیچہ وطنی میں بچوں کو ٹینٹ لگا کر پڑھانے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور سی ای او ساہیوال کو فوری پر کمروں کی تعمیر مکمل کرنے اور اس وقت تک بچوں کیلئے گائوں میں کمرے کرائے پر لے کر تعلیم جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔سی ای او ایجوکیشن ساہیوال رائو عتیق احمد نے بتایا کہ سکول کے کمرے خطرناک ہونے کیوجہ سے فوری طور پر گرائے گئے اور نئے کمروں کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے جس میں ایک کمرہ مکمل ہو چکا ہے جب کہ دوسرا کمرہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے کمشنر علی بہادر قاضی نے سکولوں میںاضافی کلاس رومز کی تعمیر کے کاموں کی سست روی پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا اور اسے تیز کرنے کی ہدایت کی انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو یہ ہدایت کی کہ سکولوں میں فرنیچر کی فراہمی مارچ تک مکمل کر لی جائے تاکہ نئے تعلیمی سال میں بچوں کو فرنیچر مل سکے انہوں نے کمیر میں زیر تعمیر واٹر سپلائی سکیم اور رورل ہیلتھ سنٹر پر کام کی سست روی پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا اور تمام زیر تعمیر سکیموں پر کام کو تیز کرنے ہدایت کی تاکہ سکیمیں مقررہ مدت میں مکمل ہو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں