معروف ماہر تعلیم ساجدہ چوہدری انتقال کر گئیں

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال کی معروف ماہر تعلیم اور گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول جہاز گراؤنڈ کی پرنسپل ساجدہ چوہدری انتقال کر گئیں. ساجدہ چوہدری نے محکمہ تعلیم میں مختلف عہدوں پر اپنے فرائض انجام دئیے. جہاز گراؤنڈ سیکنڈری سکول کی تعمیر و ترقی میں انھوں نے بھرپور کردار ادا کیا. ان کی وفات پر تعلیم و سماجی حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے.ساجدہ چوہدری کی نماز جنازہ بعد از نماز ظہر شہدا مسجد فرید ٹاؤن کی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں