ساہیوال میں چوروں کا راج

ساہیوال(بیور ورپورٹ ) چوری کی مختلف وارداتیں ‘نامعلوم ونامزد ملزمان موٹرسائیکل ‘درخت اور مویشی چراکرلے گئے‘5ملزمان گرفتار۔ چوری کی واردت چرچ روڈ پر ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے محمد جہانزیب کی موٹرسائیکل نمبری5119/SLLمالیتی47ہزارروپے ‘دوکان کے باہر سے چرالی۔ دیگروارداتوں میں89/6-Rمیںا فضل وغیرہ10ملزمان نے 5درخت ششم مالیتی75ہزار روپے جمیل احمد کے رقبہ سے اور 138/9-Lمیں اشرف وغیرہ7ملزمان نے مشتاق احمد کے ڈیرہ سے ایک بھینس ‘2گائے اور3گھڑاپ کل مالیتی6لاکھ15ہزار روپے چرالی۔ پولیس نے مشتاق وغیرہ5ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں