مسلم بن عقیل کالونی کا سیوریج سسٹم درہم برہم

ساہیوال( بیورورپورٹ ) مسلم بن عقیل کالونی میں سیوریج کا نظام درہم برہم‘ گندے پانی سے علاقہ مکینوں کے گھروں کی بنیادیں کمزور ہونے لگیں‘ سیوریج لائن درست کرانے کامطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم بن عقیل کالونی گلی نمبر1اور2کے درمیان والی گلی کاآئے روز سیوریج سسٹم خراب رہتاہے جس کے باعث مکینوں کو آمدورفت مشکلات ہوتی ہیں۔ مکینوںکاکہناہے کہ مسلم بن عقیل کالونی کی دیگرتمام گلیوںکاسیوریج سسٹم بہتر ہے۔ مذکورہ گلی میں بھینسوں کے احاطے ہیں جس سے بھینسوں کا چارہ اور گوبر وغیرہ سے آئے روز لائن بند رہتی ہے۔ مذکورہ گلی کے ساتھ سوتیلی ماںجیساسلوک کیاجارہاہے ۔ مکینوں نے مزید کہاکہ عرصہ دراز سے سیاسی شخصیات و متعلقہ حکام کو توجہ دلائی جارہی ہے مگر طفیل تسلیوں کے سواکچھ نہ ہوسکا۔ مذکورہ گلی میں بھینسوں کے گوبر اورگندگی سے اتنی بدبو ہوتی ہے جس سے وہاں رہنا بھی محال ہوگیاہے۔ انہوںنے ڈپٹی کمشنر اور کمشنر سے مطالبہ کیاہے گلی میں سیوریج سسٹم کی درستگی اور گلی کو پختہ بنایاجائے تا کہ علاقہ مکین سکھ کا سانس لے سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں