ساہیوال: بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار، شہری پریشان

ساہیوال( بیورورپورٹ ) باز اروں میں تجاوزات کی بھرمارسے پید ل چلنا بھی محال ہوگیا‘ خریداری کے لئے آنیوالے مردو خواتین بازاروں میں پھنس کررہ گئے‘کارپوریشن کا عملہ غائب ‘ ڈپٹی کمشنراور کمشنر سے نوٹس لینے کامطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق اندرون شہر مصرو ف ترین بازار وں مچھلی بازار ‘اردو بازار ‘ حیدری بازار ‘پاکپتن بازار ‘صدر بازار ودیگر ملحقہ بازاروں میںتجاوزات اس قدر ہو چکی ہے کہ خریداری کے لئے آنیوالے مردو خواتین کا پیدل چلنا بھی محال ہوگیاہے۔ شہریوںکا کہناہے کہ بازاروں میں دوکانداروں نے دوکانوں کے آگے پختہ تھڑے‘ سٹالز اور ریڑھیاں لگواکر بازاروں کو گھیر رکھاہے ۔ تجاوزات کی وجہ سے بزر گ مردو خواتین و بچوں کو شدید دشواری کا سامناکرنا پڑتاہے۔ انہوںنے کہاکہ اس دیرینہ مسئلہ کی طرف متعلقہ حکام کو متعدد بار توجہ دلائی گئی مگرکوئی ٹس سے مس نہیں ہوا۔ انہوںنے ڈپٹی کمشنر اور کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ دوکانوں کے آگے سٹالز اور یڑھیاں لگانے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کروایاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں