اقلیتوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے: شیخ اعجاز رضا

ساہیوال(بیور ورپورٹ )سول سوسائٹی کے معروف راہنما شیخ اعجاز احمد رضا نے کہاہے کہ ملک میں مسیحیوں کی تقریبات کے تحفظ کے لئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے جائیں تاکہ مسیحی آزادانہ ماحول میں اپنی خوشیاں مناسکیں۔ حدیث نبوی ؐ کے مطابق نبی کریم ؐ نے اقلیتوں کے تحفظ کی ضمانت دی ہے ۔مسلمان انتہا پسند نہیں ‘انبیاء علیہ السلام ‘نبی آخر الزماں ؐ ‘کتب آسمانی ‘قرآن پاک اور مقدسات کے احترام کی بات کی ہے۔ اقلیتوں کی خوشیوں ‘شادیوں اور مذہبی تقریبات میں مسلمان شریک ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقلیتوں کا تحفظ اور اسلام کا حکم کے عنوان سے سول سوسائٹی اورمسیحیوں لیڈروں سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ اسلام کے خلاف غلط پروپیگنڈہ کیاجارہاہے ۔ دنیا کو سمجھ جانا چاہئے کہ اسلام امن اور غیرت کا مذہب ہے ۔ مذاہب ‘ ادیان دھرم ایک دوسرے کا احترام کریں دنیا کو دہشت گردی کا سامنا ہے اور سپر طاقتیں ایسا عمل کر رہی ہیں جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں ۔ بیت المقدس کی آزادی کیلئے ہر مسلمان اپنا کردار ادا کرے گا ۔انہوںنے کہاکہ ٹرمپ کا عمل دنیا کو جنگوں کی طرف دھکیل رہاہے ۔ جتنے حقوق اقلیتوں کو پاکستان میں حاصل ہیں کسی دوسرے ملک میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔ انہوںنے غریب مسیحی گھرانوں کو بڑا دن پیکیج دینے کا اعلان کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں