ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر احتجاجی مظاہرہ

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ بار ساہیوال ایسوسی ایشن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے ضلع کچہری میں ہڑتال کی اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہوئے ۔ ساہیوال بار نے صدر بار چوہدری انور علی ‘سیکرٹری چوہدری عثمان علی ‘رانا عمران شبیر ‘ زبیر خان نیازی ‘چوہدری منیر عالم ‘ سعود ایاز ‘طارق شبیر چوہدری اور دیگر وکلاء کی قیادت میں احتجاجی ریلی جو ضلع کچہری سے شروع ہوکر پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔ وکلاء نے پریس کلب کے باہر امریکی صدر ٹرمپ کے مذکورہ اعلان کی شدید مذمت اور نعرہ بازی کی اور کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کا مسلمانوں کے خلاف مظالم ڈھانے کا ایجنڈا ہے جسے مسلم حکمرانوں کو سمجھ لینا چاہئے اور ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہئے ۔انہوںنے کہاکہ جب تک امریکی صدر ٹرمپ نے مذکورہ اعلان واپس نہ لیا ساہیوال بار احتجاج جاری رکھے گی اور ہرپلیٹ فارم پر اپنا احتجاج ریکارڈ کراتی رہے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں