مسلم لیگ کے تین ارکان اسمبلی احتجاجاً مستعفی

لاہور: فیصل آباد میں منعقدہ ختم نبوت کانفرنس میں مستعفی ہونے کا اعلان کرنے والے 3 مسلم لیگی ارکان اسمبلی کے استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئے۔تفصٰلات کے مطابق سیال شریف کے گدی نشین پیر حمیدالدین سیالوی کی ہدایت پر پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کےتین ارکان نظام الدین سیالوی، مولانا رحمت اللہ اور محمدخان بلوچ منے استعفیٰ دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیر حمید الدین سیالوی کے نمائندے محمد نواز نے تینوں ارکان کے استعفے اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادیئے ہیں۔مستعفی رکن نظام الدین سیالو ی پی پی 37 سرگودھا، مولانا رحمت اللہ پی پی 74 چنیوٹ سے جبکہ محمد خان بلوچ پی پی 81 جھنگ سے منتخب ہوئے تھے۔مستعفی ارکان کا کہناہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے حوالےسے بیان پر ان کی بات نہیں سنی گئی ، اس لیے احتجاجاً استعفا دے رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں