یوم قائد کے حوالے سے ساہیوال میں کھیلوں کا انعقاد

ساہیوال(بیورورپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب نے یوم قائد اعظم کے سلسلے میں تقریبات کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے ضلع ساہیوال میں مختلف کھیلوں کے انعقاد کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے -جس کے تحت ٹیبل ٹینس ،کرکٹ ،ہاکی ،فٹ بال ،بیڈ منٹن ،کراٹے ،والی بال ،کبڈی اور ریسلنگ کے مقابلے 14دسمبر سے 23دسمبر تک منعقد ہونگے -یہ بات ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اکبر مراد نے ایک ملاقات میں بتائی ۔پی آئی او ایف ایم ملک دلاور سلطان ڈھکو بھی اس موقع پر موجودتھے ۔شیڈول کے مطابق ٹیبل ٹینس انڈر 18لڑکوں اور لڑکیوں کے علیحدہ علیحدہ مقابلے 14سے 17دسمبر تک جمنیزیم میں ،کرکٹ کے 15دسمبر کو ظفر علی سٹیڈیم ،ہاکی کے 16دسمبر کو ہاکی سٹیڈیم ،فٹ بال کے 17دسمبر کو ایگل فٹ بال گرائونڈ ،بیڈ منٹن کے 19کو جمنیزیم ،کراٹے کے 20دسمبر کو جمنیزیم ،والی بال کے 21دسمبر کو سپورٹس ہاکی سٹیڈیم ،کبڈی کے 22دسمبر کو ظفر علی سٹیڈیم اور ریسلنگ کے مقابلے 23دسمبر کو جمنیزیم ساہیوال میں منعقد ہونگے –

اپنا تبصرہ بھیجیں