یہودی روز اول سے اسلام دشمن ہیں: پیر منظور شاہ

ساہیوال(بیورورپورٹ) جامعہ فریدیہ ساہیوال کے بانی وشیخ الحدیث علامہ پیر ابولنصر منظور احمد شاہ نے کہاہے کہ یہودی پہلے د ن سے ہی اسلام کے سخت دشمن ہیں سلطنت عثمانیہ کی تباہی اور خلافت اسلامیہ ختم کئے جانے کی سازشوں میں یہود ملوث ہیں۔ یہودی اپنا تسلط قائم کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ مسلمانوں کو سمجھتے ہیں اس وقت اقوام متحدہ اور دنیا کا نام نہاد چوہدری امریکہ بھی یہودیوں کے شکنجے میں ہے جو عالم اسلام میں انتشار پیدا کرکے ان کے عزائم کی تکمیل میں پیش پیش نظر آتاہے۔ وہ یہاں جامعہ مسجد احسان گلشن نور ساہیوال میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ کا یہ فیصلہ عالم اسلام کے خلاف کھلی جنگ ہے یہودیوںکی اس سازش کا عالم اسلام کو ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے اورمسلم حکمرانوں کو چاہیے کہ امریکہ کا بائیکاٹ کرے اور ایک پلیٹ فارم پر متحدہوکر اپنی حکمت عملی اپنائیں۔ انہوں نے یہود کی سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک قومی وطن کا قیام ‘ دنیا کے مالی وسائل پر قبضہ ‘اسلامی ممالک کی تباہی وبربادی اور دنیا میں بد امنی کی فضا ء قائم کرکے اسلامی ممالک کو اتحاد سے دور رکھنا یہود کے مقاصد میں شامل ہے اور ان کی تاریخ بھی ایسی سازشوںسے بھری پڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں