ساہیوال میں چور2 موٹر سائیکلز لے اڑے

ساہیوال(بیورورپورٹ )ڈکیتی وچوری کی وارداتیں‘ نامعلوم ملزمان دوموٹرسائیکلیں ‘موبائل فون اور تار بجلی لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات پاکپتن روڈ پر ہوئی یہاں محمد آفتاب رات کے وقت موٹرسائیکل نمبری66/SLKپر گھر سے کالج جارہاتھا کہ راستے میں 2نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور موٹرسائیکل و موبائل فون کل مالیتی 82ہزارروپے چھین کر فرارہوگئے۔ دیگر وارداتوں 87/6-Rکے قریب نامعلوم ملزمان نے نوجوان سے موٹرسائیکل نمبری77/SLKاور 97/9-Lمیں نامعلوم ملزمان نے ارسلان شاہد کی فیکٹری سے 300فٹ تار بجلی مالیتی 60ہزارروپے چرالی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں