ساہیوال:ڈی پی ایس میں ہفتہ صحت کے حوالے سے تقریری مقابلہ

ساہیوال(ایس این این )کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے مراکز صحت پر تمام سہولیات اور ادویات کی مفت فراہمی کویقینی بنا یا ہے تا کہ غریب عوام کو علاج معالجے سے بچایا جا سکے – بیماریو ں سے بچائو کے لئے ضروری ہے کہ عوام حفظان صحت کے اصولو ں پر عمل کریں اور اپنے گھر کے ساتھ ساتھ محلے اور شہر کو بھی صاف رکھیں -وہ یہاں ڈی پی ایس میں ہفتہ صحت کے حوالے سے ایک تقریری مقابلے میں خطاب کر رہے تھے جس میں سکول کے طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی -اس موقع پر پرنسپل برگیڈیئر (ر) سید انوار الحسن گیلانی ،ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر صادق سلیم اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا بھی موجود تھے -انہو ںنے کہا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی وافر فراہمی کو یقینی بنادیا گیاہے جبکہ ڈاکٹروں کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے -انہوں نے طلبا و طالبات پر زور دیا کہ وہ صاف ستھرا رہنے کو اپنی عادت بنائیں اور اس پیغام کو دوسرے لوگوں تک بھی پہنچائیں-انہوں نے کہا کہ 30فیصد بیماریاں صاف پانی نہ پینے کی وجہ سے ہوتی ہیں لہذا گھروں میں صاف پانی پینے کو یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں حکومت بھی تمام شہروں اور دیہات میں فلٹریشن پلانٹس لگا رہی ہے تا کہ عوام کو پینے کے لئے صاف پانی دستیاب ہواور وہ ہیپا ٹائٹس جیسی خطر ناک بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں -کمشنر نے تقریری مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات تحریم مشتاق،حذیفہ فضل،ضحی قاسم ،احمد افضل باجوہ ،قمر النسا ء اور مغیز دانیال کی کارکردگی کو سراہا جس میں تحریم مشتاق نے پہلی ،احمد افضل باجوہ نے دوسری اور قمر النساء نے تیسری پوزیشن حاصل کی -اس سے پہلے اپنے خطبہ استقبالیہ میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا نے بتایا کہ دور دراز علاقوں میں قائم تمام بنیادی مراکز صحت پر بھی ڈاکٹروں کی تعیناتی کو یقینی بنا دیا گیاہے تا کہ غریب عوام کو علاج کے لئے شہروں میں نہ آنا پڑے –

اپنا تبصرہ بھیجیں