نیو یارک بس ٹرمینل پر دھماکہ، بنگلہ دیشی باشندہ گرفتار

نیویارک: امریکا کے شہر نیویارک کے مین ہٹن بس ٹرمینل پر پائپ بم کے دھماکے سے متعدد افراد کے زخمی ہو گئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہر نیویارک کے مصروف ترین علاقے مین ہٹن میں ٹائمز اسکوائر کے قریب پورٹ اتھارٹی پر زوردار دھماکا ہوا جس کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا، جائے دھماکا سے ایک مشکوک بنگلہ دیشی باشندے کو گرفتار کیا گیا ہے جو دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہو گیا تھا۔دھماکا مین ہیٹن کے بس ٹرمینل پر ہوا، دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی، پولیس نے اطراف کے علاقے کو گھیر کر بند کردیا، اورٹرمینل کو لوگوں سے خالی کرا لیا گیا، جبکہ مشتبہ شخص کو زخمی حا لت میں حراست میں لے لیا گیا۔دھماکے سے 3 عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے،پولیس نے دھماکے کی تحقیقت شروع کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں