ساہیوال: لوئر باری دوآب سے نوجوان کی لاش برآمد

ساہیوال(بیورورپورٹ )25سالہ نوجوان کی نہر سے نعش برآمد ‘ جیب سے 2موبائل فون ‘نقدی اور شناختی کارڈ وغیرہ برآمد ۔تفصیلات کے مطابق نہر ایل بی ڈی سی میں ریلوے اسٹیشن پل کے قریب 25سالہ نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہے جسے ریسکیو 1122کے عملہ نے نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کردی ہے ۔ نوجوان کی جیب سے 2 موبائل فون ‘ 1200روپے نقدی اور شناختی کارڈ وغیرہ ملا ہے ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں