ساہیوال:سرما کی پہلی بارش ، سرد ی کی شدت میں اضافہ

ساہیوال(بیورورپورٹ )موسم سرما کی پہلی بارش سے سرد ی میں اضافہ ہوگیا ‘سبزی و فروٹ منڈیوں میں کیچڑ امڈ آیا ‘بازاروں میں پھسلن سے شہری پریشان ‘لنڈا بازار میں شہریوں کی خریدوفروخت عروج پر‘ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات موسم سرما کی پہلی بارش شروع ہوئی جو ساری رات جاری رہی بارش دن کے وقت بھی وقفہ وقفہ سے ہوتی رہی۔ بارش کے بعد سبزی وفروٹ منڈیوں میں کیچڑ امڈ آیا اور سبزی و فروٹ خریدنے کیلئے آنیوالے مردو خوا تین کے جوتے کیچڑ سے بھرتے رہے۔ مذکورہ منڈیوں میں تعفن اٹھتا رہا۔صفائی کا انتہائی ناقص نظام کے باعث شہری پریشان رہے۔ بارش کے بعد ساہیوال شہر کے مختلف بازاروں میں پیدل آمدورفت کرنے والے پھسلن کے باعث پریشان رہے۔ بارش سے سردی میں انتہائی اضافہ ہوگیا اور شہریوں نے سردی سے بچنے کیلئے لنڈے بازار کا رخ کرلیا۔ لنڈے بازار میں میلے کا سماں رہا ۔بعض نشیبی علاقوں میں چھوٹے چھوٹے پانی کے تالاب دکھائی دیئے ۔

طبی و زرعی ماہرین کا کہناہے کہ بارش کے نتیجہ میں نزلہ زکام ‘کھانسی اور بخار جیسی بیماریوں کا خاتمہ ہوگا جبکہ بارش مختلف فصلوں کیلئے انتہائی مفید ہے۔ بارش سے درخت صاف ہونے سے آلودگی کا بھی خاتمہ ہوگا۔

ساہیوال میں‌بارش کا منظر

اپنا تبصرہ بھیجیں